سعودی عرب نے طبل جنگ بجا دیا،فوج سرحد پر جمع

سعودی عرب نے طبل جنگ بجا دیا،فوج سرحد پر جمع
سعودی عرب نے طبل جنگ بجا دیا،فوج سرحد پر جمع

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے امریکی انٹیلی جنس افسران کے حوالہ سے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے بھاری اسلحہ اور افواج یمن کی سرحد پر جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

یمن میں حوثی ملیشیاءکی امریکی حمایت یافتہ صدر عبدالرب منصور ہادی کے خلاف پیش قدمی مسلسل جاری ہے۔ دارالحکومت صنعاءاور مرکزی شہر طائز پر قبضے کے بعد حوثی ملیشیاءجنوبی بندرگاہ عدن کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں یمنی صدر تاحال مضبوط نظر آرہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حوثی ملیشیاءکو ایرانی حمایت یافتہ قرار دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عدن کی طرف اس کی پیش قدمی کے پیش نظر سعودی افواج کو سرحد کی طرف حرکت دی جارہی ہے تاکہ یمنی صدر کو اس کی یلغار سے بچایاجاسکے۔ سعودی عرب اور بعض دیگر علاقائی طاقتیں صدر ہادی کی حمایت کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب ایران کو حوثی ملیشیاءکا حمایتی قرار دیا جارہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ تناﺅ کو آنے والے دنوں میں ایک بڑی پراکسی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:جب بھی مدینہ منورہ جائیں تو یہ خوبصورت جگہ ضرور دیکھیں

مزید : بین الاقوامی