عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں ،کھل کر موقف دیں:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں ،کھل کر موقف دیں:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں ،کھل کر موقف دیں:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ عمران خان زمین پر خدائی دعوے کرنا بند کریں اور اپنا موقف کھل کر بیان کریں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کس کا وقت آیا ہے اور کس کا نہیں یہ خدا بہترجانتا ہے عمران خان زمین پر خدائی دعوے بند کریں۔ رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ عمران خان بزدلوں کی طرح بھاگنے کی بجائے اپنا موقف کھل کر دیں انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ 

مسلم شہر کے لئے بڑا اعزاز، دنیا کا بہترین شہر قرار

مزید : کراچی /اہم خبریں