سعودی مردوں کا دہرا معیار

سعودی مردوں کا دہرا معیار
سعودی مردوں کا دہرا معیار

  


مکہ (نیوز ڈیسک) مکہ میں گرینڈ مسجد کے امام اور مذہبی رہنما شیخ عبدالقلبانی نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے ’ریاض میں سعودی مرد اپنی بیگمات کو اپنے سے 6 میٹر پیچھے چلنے پر مجبور کرتے ہیں لیکن دبئی جاتے ہیں تو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلتے ہیں۔‘ ’صدا‘ اخبار کے مطابق سعودی شوہروں پر اس تنقید کا انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جہاں چند افراد نے ان پر اس موضوع کر چھیڑنے پر سخت تنقید کی ہے وہیں کافی سارے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس رویہ کی نشاندہی پر ان کی تعریف کی ہے۔ ایسے میں ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ شائد دبئی میں بیگمات کو ڈر ہوتا ہے کہ ان کے شوہر کو کوئی اور خاتون قابو نہ کرلے، اسی لئے ہاتھ پکڑ کر رکھتی ہیں۔ 

دھاندلی نہیں، عمران کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہو گیا: پرویز رشید

مزید : بین الاقوامی