یورپ نے امریکی مخالفت کے باوجود چینی تجویز کردہ بنک میں شمولیت اختیار کر لی

یورپ نے امریکی مخالفت کے باوجود چینی تجویز کردہ بنک میں شمولیت اختیار کر لی
یورپ نے امریکی مخالفت کے باوجود چینی تجویز کردہ بنک میں شمولیت اختیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) یورپ نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود چینی تجویز کردہ بنک میں شمولیت اختیار کر لی۔ چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشیئن انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک کی تجویز عالمی سطح پر انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آ چکے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک میں یورپ کی بڑی معاشی طاقتوں کی شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بنک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میںدراڑ پیدا ہوئی۔ مبصرین کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کے حامل ملک چین نے نئے بین الاقوامی بنک کے قیام کو تجویز کرکے عالمی اقتصادی منظر پر ایک اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دھاندلی نہیں، عمران کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہو گیا: پرویز رشید