سرکاری دفاتر میں صفائی کیلئے گائے کا پیشاب استعمال کیا جائے : مانیکا گاندھی کا مودی حکومت کو ”مشورہ“
نئی دہلی(ویب ڈیسک) سنجے گاندھی کی بیوہ اور آنجہانی اندراگاندھی کی سابق بہو بی جے پی رہنما، یونین منسٹر مانیکا گاندھی نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے سرکاری دفاتر میں صفائی کیلئے گائے کا پیشاب استعمال کیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں دوسرے وزراءکو بھی خط لکھ دیا ہے۔
یادرہے کہ بھارت میں گائے کو ایک مقدس جانور کا درجہ حاصل ہے اور اگر یہ جانور سڑک کے بیچوں بیچ کھڑا ہوجائے تو اسے وہاں سے ہٹانا بھی توہین کے زمرے میں آتا ہے۔
عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں ،کھل کر موقف دیں:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی