جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھرنا سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا : آصف علی زرداری

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھرنا سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا : آصف علی زرداری
جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھرنا سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا : آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔بلاول ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں قائم علی شاہ اور آصف زرداری کے درمیان وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس دورہ کے حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھرنا سیاست ختم ہو جائے گی جبکہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

کراچی آپریشن ، بڑے بڑے برج الٹانے کا منصوبہ ، کراچی میں امن وامان کیلئے آپریشن ضروری ہے: وزیراعظم نوازشریف

سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کو تیزی سے کام کرنا چاہیئے جبکہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ انتخابی اصلاحات کی تجاویز متفقہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں ایسے شفاف انتخابات ہوں جو عوام کی ترجمانی کریں جبکہ پارلیمانی کمیٹی کو چاہیئے کہ عوام اور پارلیمانی نمائندوں کی مرضی کے مطابق انتخابی اصلاحات کریں تاکہ عوام اور پارلیمانی جماعتیں متفقہ طور پر اپنی مرضی سے ایسی اصلاحات کروا سکیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔