دن کا آغاز بیوی کے پاﺅں چھو کرکرتا ہوں،بھارتی وزیر

دن کا آغاز بیوی کے پاﺅں چھو کرکرتا ہوں،بھارتی وزیر
دن کا آغاز بیوی کے پاﺅں چھو کرکرتا ہوں،بھارتی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست نئی دہلی کے وزیر برائے بہبود خواتین و بچگان سندیپ کمار اپنے دن کا آغاز اپنی بیوی نیتو کے پاﺅں چھو کر کرتے ہیں۔ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ایک تقریب میں سندیپ کمار نے خواتین کی عزت و تکریم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سامعین کو بتایا کہ ان کی محبت کی شادی ہے جو 5 اپریل2011 کو ہوئی تھی اور وہ تبھی سے دن کا آغاز اپنی بیگم کے پاﺅں چھو کرکرتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک وہ بے حد محترم ہیں اور ان کی زندگی میں کامیابی ، سکون اور آرام ان کی ہی وجہ سے ہے۔اہلیہ ریتو کا کہنا تھا کہ وہ انکی اس عادت پر مسکرادیتی ہیں اور انکے دل سے انکی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا نکلتی ہے۔

کشمیر عوام نے پاکستانی پرچم لہرا کر بھارت کے منہ پر طمانچہ مارا: حافظ سعید

مزید :

ڈیلی بائیٹس -