لاہور ، لیسکو نے دو کمروں کے مکان میں مقیم سرکاری ملازم کو 1 لاکھ 65 ہزار 231 روپے کا بل بھیج دیا
لاہور (آن لائن) فیض پور سب ڈویژن کے علاقے نین سکھ کے دو کمرون کے مکان میں مقیم سرکاری ملازم سیف محمود کو لیسکو حکام نے 1 لاکھ 65 ہزار 231 روپے کا بل بھیج دیا جبکہ اسی جگہ کا موجودہ (کرنٹ) بل منفی 95 روپے ہے۔ سیف محمود کے مطابق انہوں نے میٹر ریڈر کو اپنے بجلی کے میٹر کی اوور بلنگ سے سختی سے منع کیا تھا جس پر میٹر ریڈر نے انہیں دھمکی دی تھی کہ میری شکایت کروگے تو ڈیٹیکشن بل کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اور اگلے ہی مہینہ میٹر ریڈر نے من گھڑت الزام لگا کر ان کے میٹر پر 1087 یونٹ ڈال دئیے۔
جوڈیشل کمیشن کے قیام سے دھرنا سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا : آصف علی زرداری