سیکورٹی اداروں کو بیریئرز ہٹانے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کر دیا : کمشنر کراچی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ شہر بھر سے بیریئر ہٹانے کا عمل جاری ہے جبکہ سیکورٹی اداروں سمیت رینجرز کو بھی بیریئرز ہٹانے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ بیریئرز ہٹانے کے احکامات سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے تھے جبکہ اس عمل کے بعد سیکورٹی اداروں کے چیلنجز میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضلع کی ہر سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس سے عوام کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں : فاروق ستار