مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی
مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی نیا کپتان تلاش کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ کسی بھی کپتان کے ساتھ بحیثیت کھلاڑی کھیلنے کو تیار ہیں تاہم شہریار خان نے مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی جاری رکھنے کا کہا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے ہر فارمیٹ کی کرکٹ میں نائب کپتان کی تقرری کو لازمی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ مصباح الحق ورلڈکپ سے قبل ہی ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے اور گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم وہ ایک سال کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور سال کے آخر میں ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچیں گے۔

مزید :

کھیل -