مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے ایئر لائن کی غفلت کا انکشاف ، پائلٹوں کی ہڑتال کی دھمکی

مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے ایئر لائن کی غفلت کا انکشاف ، پائلٹوں کی ہڑتال ...
مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے ایئر لائن کی غفلت کا انکشاف ، پائلٹوں کی ہڑتال کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن ایئرلائن جرمن ونگز کے گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے میں خرابیوں کے متعلق تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ٹیکنیکل مسائل کی بنا پر طیارے کو پرواز سے محض 24 گھنٹے پہلے گراﺅنڈ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پرواز کی اجازت دے دی گئی۔
جرمن رپورٹ کے مطابق طیارے کے لینڈنگ گیئر میں مسائل کی وجہ سے اسے گراﺅنڈ کیا گیا تھا لیکن پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر 24 گھنٹے بعد ہی اسے پرواز کی اجازت دے دی گئی۔ اس رپورٹ کے بعد ایئرلائن سے وضاحت کی توقع کی جارہی ہے کہ طیارے کو اڑنے کی اجازت کیسے دی گئی۔ طیارے کی تباہی کے بعد دیگر A320 طیاروں کے سیفٹی چیک شروع کردئیے گئے ہیں۔

دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں کیونکہ۔۔۔
A320 طیاروں کے سیفٹی معیار کے متعلق پہلے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاچکا ہے اور اس حادثے کے بعد جرمن ونگز ایئرلائن کے متعدد پائلٹوں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان پائلٹوں نے ایئر بس A320 جہازوں کے سیفٹی معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جرمن ونگز کے طیارے کے حادثے میں 150 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ طیارہ سپین سے جرمنی کے لئے روانہ ہوا تھا کہ دوران سفر فرانس میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -