گورنر سندھ کے بغیر ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، حکومت نے خاموش پیغام دے دیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا , امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے شرکت کی , اس اجلاس کی اہم بات یہ تھی کہ یہ اجلاس گورنر ہاﺅس یا وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں منعقد کرنے کی بجائے پاک فضائیہ کی فیصل ایئر بیس پر منعقد کیا گیا تھا . اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی وہ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔
سیکورٹی اداروں کو بیریئرز ہٹانے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کر دیا : کمشنر کراچی
وزیر اعظم کی جانب سے بلائے گئے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم کی جانب سے آپریشن پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اجلاس میں دعوت نہ دینے پر حکومت کی جانب سے ایک خاموش پیغام دیا گیا ہے کہ اب ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔یاد رہے عشرت العباد کا تعلق سندھ کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ہےاور انہیں سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002ء میں گورنر لگایا گیا تھا۔
قبیل ازیں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارنے والے رینجرز اہلکاروں کو وزیر اعظم نواز شریف نے خود کراچی جا کر مبارک باد دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔