چہرے کی کونسی سائیڈ زیادہ دلکش ؟ سائنسدانوں اور فلمی ستاروں میں میچ پڑ گیا

چہرے کی کونسی سائیڈ زیادہ دلکش ؟ سائنسدانوں اور فلمی ستاروں میں میچ پڑ گیا
چہرے کی کونسی سائیڈ زیادہ دلکش ؟ سائنسدانوں اور فلمی ستاروں میں میچ پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنی تصاویر کثرت سے بناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمیشہ آپ کا خوبصورت رُخ ہی دنیا کے سامنے آئے تو ماہرین نفسیات کا مشورہ ہے کہ چہرے کی بائیں طرف کو کیمرے کے سامنے رکھیں۔
نارتھ کیرولائنا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات کی تحقیق کے مطابق چہرے کی بائیں طرف نہ صرف زیادہ خوبصورت اور زندگی سے بھرپور نظر آتی ہے بلک یہ آپ کے جذبات کا بھی بہتر اظہار کرتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کا دایاں حصہ جذبات اور تخیلات کو کنٹرول کرتا ہے اور یہی حصہ جسم کی بائیں طرف کو بھی کنٹرول کرتا ہے لہٰذا آپ کے چہرے کی بائیں طرف زندگی سے بھرپور ہوتی ہے اور جذبات کا اظہار بھی بہتر طور پر کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے اکثر قدرتی طور پر تصویر بنواتے وقت چہرے کی بائیں طرف کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اکثر اسی طرف کو کیمرے کے سامنے رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ہالی وڈ کی متعدد حسیناﺅں کا انداز اس تحقیق کے بلکل برعکس نظر آ رہا ہے کےونکہ ےہ اکثر اپنے چہرے کی دائیں طرف کو کیمرے کے سامنے پیش کرتی ہیں۔ حسیناﺅں کی حد تک تو تحقیق درست نظر نہیں آتی، لیکن آپ بھی اپنی تصویر لے کر دیکھئے گا کہ سائنسدان درست کہتے ہیں یا ہالی وڈ حسیناﺅں کا فیصلہ ہی درست ہے۔

امریکی شہری پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟تحقیق میں جواب سامنے آ گیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -