ایف سی نے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنا دی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی نے حب کے علاقے میں کارروائی کے دوران مسافر کوچ کے ذریعے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق ایران سے آنے والی مسافر کوچ کے ذریعے ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا تاہم حب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 8,500 لیٹر ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایرانی ڈیزل مند، تربت اور گوادر سے کراچی سمگل کیا جانا تھا۔