لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کالٹریچرتقسیم کرنے کے الزام میں نامزد تین خواتین سمیت 4افرادکی درخواست ضمانت منظورکرلی

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کالٹریچرتقسیم کرنے کے الزام میں نامزد تین ...
لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کالٹریچرتقسیم کرنے کے الزام میں نامزد تین خواتین سمیت 4افرادکی درخواست ضمانت منظورکرلی

  

  لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کالٹریچرتقسیم کرنے کے الزام میں نامزد تین خواتین سمیت 4افرادکی درخواست ضمانت منظورکرلی۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس سیدشہبازعلی رضوی پر مشتمل دورکنی بنچ نے نائلہ یاسر،عائشہ نوید،مہوش اورجنیدجگرانوی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے 11فروری 2015کو درخواست گزاروں کے گھر میں چھاپہ مارا اور خواتین کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی،،درخواست گزار کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں ،درخواست ضمانت منظورکی جائے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ ملزمان سے کالعدم تنظیم کامختلف اداروں اورحکومت کے خلاف لٹریچر برآّمد ہوا،ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

سندھ حکومت کا پولیس میں ہندو اور عیسائی اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان

مزید : لاہور