رات کو بھی عدالت لگے گی ؟ وکلاءتنظیمیں 30مارچ کو فیصلہ کریں گی

رات کو بھی عدالت لگے گی ؟ وکلاءتنظیمیں 30مارچ کو فیصلہ کریں گی
رات کو بھی عدالت لگے گی ؟ وکلاءتنظیمیں 30مارچ کو فیصلہ کریں گی

  


   لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت رات کوبھی کرنے کی تجویز پر وکلا تنظیموں کا اجلاس 30مارچ کو طلب کرلیا گیاہے۔نامز چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے تجویز دی ہے کہ عدالتی وقت کے بعد پیر سے جمعرات تک رات 8بجے سے 10بجے تک اپیلوں کی سماعت ہونی چاہیے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایاجاسکے جبکہ رات کو سماعت کرکے وقت کے ضیاع سے بھی بچا جاسکتا ہے، اس تجویز پر پاکستان بار،سپریم کورٹ بار،لاہورہائیکورٹ اورلاہوربار ایسویسی ایشن کے عہدیدارن کا اجلاس 30مارچ کو طلب کرلیا ہے اجلاس لاہورہائیکورٹ میں ہوگا۔

ن لیگ کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے،2015الیکشن کا سال ہے:شیری مزاری

مزید : لاہور