اہم طالبان کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات

اہم طالبان کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات
اہم طالبان کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک طالبان جماعت الاحرار کے کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کالعدم تنظیم کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان نے کالعدم تنظیم کے امیر اور نائب امیر کے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان کمانڈر اسد آفریدی کو قائم مقام امیر مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان جماعت احرار کے امیر اور نائب امیر افغان آپریشن میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اب ان کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم ٹی ٹی پی نے دونوں کمانڈوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے دونوں کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور طالبان کمانڈر اسد آفریدی کو قائم مقام امیر مقرر کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines