نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل کون کھیلے گا کل فیصلہ ہو جائے گا

نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل کون کھیلے گا کل فیصلہ ہو جائے گا
نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل کون کھیلے گا کل فیصلہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی( افضل افتخار سے) گیارہویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کادوسراسیمی فائنل آج سڈنی کرکٹ گراو¿نڈمیں میزبان آسٹریلیااوربھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلاجائے گا۔کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ءکا فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم کون سی ہوگی اس کا فیصلہ آسٹریلیا کی تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ سڈنی کرے گی اس گراﺅنڈ کو کوارٹر فائنل سمیت اب تک ورلڈ کپ کے کئی میچز جن میں جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا اہم میچ بھی شامل ہے یہ میچ 27 فروری کو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے نام کیا جس میں افریقن بیٹسمین ڈی ویلییئرز نے 66 گیندوں پر162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ جبکہ دوسرا میچ 8 مارچ کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا اس کے علاوہ تیسرا میچ 13 مارچ کو افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جاچکا ہے اس لحاظ سے اب یہ سٹیڈیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی آج میزبانی کررہا ہے کس ٹیم کے لئے یہ ایک نئی تاریخ کرے گا اور کس کے لئے بدقسمتی کی علامت ثابت ہوتا ہے یہ میچ کے اختتام پر شائقین کو معلوم ہوگا لیکن اس سٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے میچوں سے شائقین نے خوب لطف اٹھایا۔سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ کی بنیاد 1811میں آسٹریلیا کی ریاست نیوساو¿تھ ویلز کے گورنر لچلن میک کیورائی نے رکھی تھی ،اور1854میں اس گراو¿نڈ کو گریڑن کلب کا نام دے دیا گیا۔1860میں سڈنی کے میئر چارلس مورے نے سٹیڈیم کے ایک حصے کو مورے پارک کا نام دے کر وہاں درخت لگوا دئیے ۔اس سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس سمیت تما م جدید ترین سہولتیں موجود ہیں۔یہاں پہلا ٹیسٹ میچ 17سے 21فروری 1882تک کھیلا گیا۔پہلا ون ڈے میچ 13جنوری 1979کو کھیلا گیا۔ پہلاٹی 20انٹرنیشنل میچ 9جنوری 2007کو کھیلا گیا۔سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل معرکہ کے لئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں سٹیڈیم کی تمام نشستیں پہلے ہی شائقین نے بک کروالی ہیں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد اس سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوگی آسٹریلیا کے خوبصورت مقام پر واقع اس سٹیڈیم میں ہمیشہ سے ایسے یادگار میچز کاانعقاہوتا رہا ہے جس نے کرکٹ کی تاریخ میں شہرت حاصل کی اس میچ کو بھی اس اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے آج کھیلے جانے والے اس میچ کے انعقاد کے بعد اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ 

اہم طالبان کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات

مزید :

Cricket World Cup 2015 -