مستقبل دیکھنے والی نابینا خاتون کی پر اسرار زندگی کی انوکھی کہانی

مستقبل دیکھنے والی نابینا خاتون کی پر اسرار زندگی کی انوکھی کہانی
مستقبل دیکھنے والی نابینا خاتون کی پر اسرار زندگی کی انوکھی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوفیہ(نیوزڈیسک)مستقبل کے حالات جاننا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور کچھ لوگوں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ آنے والے دنوں یا سالوں کے بارے میں خبر دے سکتے ہیں۔بعض اوقات یہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں اور کبھی غلط۔آج ہم آپ کو ایک ایسی نابینا بلغارین خاتون کے بارے میں بتاتے ہیں جس نے بیسویں صدی کے اوائل میں آنے والے سینکڑوں سالوں کے بارے میں بہت دلچسپ پیشنگوئیاں کیں ، جن میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی پیش گوئی بہت مقبول بھی ہوئی اور اس کے علاوہ کئی دیگر باتیں بھی اب تک کافی درست ثابت ہوچکی ہیں۔بابا وانگا نامی خاتون31جنوری 1911ءکو بلغاریہ کے شہر وینجیلا میں پیدا ہوئی ،دنیا میں کئی لوگوں کو خیال ہے کہ اس خاتون کے پاس مافوق الفطرت طاقتیں تھیں جس کی وجہ سے یہ مستقبل کی باتیں بتایا کرتی تھی۔ یہ خاتون 11اگست 1996ءکو اپنے آبائی شہر میں فوت ہوئی۔آئیے آپ کو اس خاتون کی پیشنگوئیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

2035ءتک بھارت میں مسلمانوں کی تعداد ہندوﺅں سے بڑھ جائے گی: رپورٹ
1989ءمیں اس خاتون بابا وانگا نے کہا تھا کہ امریکی لوگ انتہائی خوف میں مبتلا ہوں گے جب ان پر دو آہنی پرندے حملہ کریں گے اور ہر طرف دہشت کا راج ہوگا۔کہا جاتا ہے کہ یہ پیشگوئی 9/11کے بارے میں کی گئی تھی۔
2010
اس خاتون کا خیال تھا کہ نومبر 2010ءمیں تیسری عالمی جنگ شروع ہوگی جو اکتوبر2014ءتک چلے گی،اس جنگ میں ایٹم بم اور کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جائیں گے۔یہ پیش گوئی اب تک غلط ثابت ہوئی ہے۔
2014-2016
ان سالوں میں لوگ جلد کی متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوں گے جبکہ جلد کا سرطان تیزی سے بڑھے گا۔یہ کیمیائی ہتھیاروں کا رد عمل ہوسکتا ہے۔
2018-2023
اس وقت کے دوران چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔دنیا کے مدار میں ہلکی سی تبدیلی بھی ہوگی۔
2025 - 2028
دنیا میں بھوک پر کچھ حد تک قابو پا لیا جائے گا جبکہ یورپ کے پاس توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
2033 - 2045
ان سالوں تک یورپ میں مسلمانوں کی حکومت آجائے گی۔قطبین پر برف پگھلنے کی وجہ سے سمندروں کا لیول بلند ہوجائے گا۔
2046 - 2070
انسانی اعضاءبنائے جا سکیں گے جس کی وجہ سے ان کی تبدیلی عام ہوجائے گی۔امریکہ مسلمانوں کے شہر پر حملہ کرے گا اور ایک نیا طرح کا ہتھیار استعمال کرے گا جس میں درجہ حرارت تیزی سے گر سکتا ہے۔
2088 - 2167
ایک مصنوعی سورج کی وجہ سے رات کو ختم کیا جا سکے گا۔انسان روبوٹ کی طرح ہوجائیں گے جبکہ چھوٹی قومیں جنگ کریں گی اور بڑی قومیں دور رہیں گی۔جانور آدھے انسان بن جائیں گے اور ایک نئے مذہب کی بنیاد رکھی جائے گی۔
2170 - 2256
مریخ پر موجود آبادی نیوکلیائی طاقت بن جائے گی اور دنیا سے آزادی کا مطالبہ کردے گی۔
2262 - 2304
سورج ٹھنڈا پڑ جائے گا اور اسے مصنوعی طور پر جلانے کی کوشش کی جائے گی لیکن یہ زیادہ کامیاب نہیں ہو گی۔
2341 - 3805
کوئی خوفناک چیز خلاءسے زمین کی طرف بڑھ رہی ہوگی اور ڈر ہوگا کہ یہ زمین سے ٹکرا جائے گی لیکن یہ خطرہ عین وقت پر ٹل جائے گا۔
3815 - 3878
لوگ سائنس بھول جائیں گے اور جانوروں کی طرح رہنے لگ جائیں گے ۔پھر ایک شخص انہیں اچھی تعلیمات دے کر انسانیت کی طرف لائے گا۔
4302 - 4674
آہستہ آہستی دنیا میں انسانیت واپس آئے گی اور نئے شہروں کی بنیاد پڑے گی۔شیطانیت دنیا سے ختم ہوجائے گی اور لوگ خدا کی طرف راغب ہوجائیں گے۔
5079
اس سال دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -