مولانا حامد رضا کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، گھرپر موجود نہ ہونے پر بچ گئے

مولانا حامد رضا کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، گھرپر موجود ...
مولانا حامد رضا کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، گھرپر موجود نہ ہونے پر بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ کوتوالی پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا ہے جبکہ پولیس کے چھاپے کے وقت مولانا حامد رضا اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران مولانا حامد رضا کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم ان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔یاد رہے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کرنے ، املاک کی توڑ پھوڑ اور لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اہم طالبان کمانڈر ملاقاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاعات

مزید :

فیصل آباد -