آئیں اور جمہوری انداز میں مقابلہ کر لیں : الطاف حسین کا عمران خان کو چیلنج

آئیں اور جمہوری انداز میں مقابلہ کر لیں : الطاف حسین کا عمران خان کو چیلنج
آئیں اور جمہوری انداز میں مقابلہ کر لیں : الطاف حسین کا عمران خان کو چیلنج

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بیان بازی اور الزام لگانے کی بجائے جمہوری انداز میں ایم کیو ایم کا مقابلہ کر لیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملتی تھیں جبکہ اب سندھیوں کی مل رہی ہیں۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سبق سیکھنا چاہیئے اور سازشی عناصر کی سازش کو بے نقاب کرنا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی کی جا رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ دہشت گردی اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو جلد بے نقاب کریں گے۔

عمران خان 2013 ءمیں طالبان کے گھوڑے پر سوار ہو کر آئے ، وزیر اعظم نے ملاقات کا وقت نہیں دیا : فاروق ستار

مزید : کراچی /اہم خبریں