پولیس کی کاروائی کے دوران قتل کے الزام میں مطلوب ایم کیو ایم کا سیکٹر کارکن گرفتار

پولیس کی کاروائی کے دوران قتل کے الزام میں مطلوب ایم کیو ایم کا سیکٹر کارکن ...
پولیس کی کاروائی کے دوران قتل کے الزام میں مطلوب ایم کیو ایم کا سیکٹر کارکن گرفتار

  

حیدر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام مطلوب ملزم سلیم عرف پیارو کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے حیدر آباد کے علاقے لیاقت کالونی اور زیل پاک کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مطلوب ملزم سلیم عرف پیارو کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم ایم کیو ایم کے سیکٹر کمیٹی کا کارکن تھا جبکہ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج تھا۔پولیس نے سلیم عرف پیارو کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مولانا حامد رضا کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، گھرپر موجود نہ ہونے پر بچ گئے

مزید : حیدرآباد