متحدہ قائد نے کمال سے رابطہ کر کے واپسی کا کہہ دیا: فاروق ستار
کراچی(ویب ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویٹر ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کا مصطفی کمال سے رابطہ ہوا ہے اور قائد نے مصطفی کمال اور دیگر ساتھیوں کو پارٹی میں واپس آنے کا کہا ہے ۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر فاروق ستارنے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مصطفی کمال اور دیگر ساتھیوں سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کہا ہے تاہم ان کا اپنا ہی یہ خیال ہے کہ بقول ان کے نادان دوست واپس نہیں آئیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایم کے نامزد میئر ، ممبر صوبائی و قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضر ی اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ جو لوگ انتشار کے لیے کام کر رہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر رہے ہیں ۔ اتحاد سے ہی پاکستان کو خوشحال بنا یا جاسکتا ہے ۔ وہ بدھ کو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر فارق ستار نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اتحاد سے تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ جو لوگ انتشار کے لیے کام کر رہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر ہے ہیں۔