اقوام متحدہ فلسطینیوں پر ظلم رکوانے میں ناکام اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا ٹائم فریم دیا جائے :سعودی عرب

اقوام متحدہ فلسطینیوں پر ظلم رکوانے میں ناکام اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا ...
اقوام متحدہ فلسطینیوں پر ظلم رکوانے میں ناکام اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا ٹائم فریم دیا جائے :سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنیوامیں قائم انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران سعودی عرب نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور فوجی کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو صہیونی مظالم سے نجات دلانے کیلئے فسطین میں اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے کا ٹائم فریم جاری کرے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی سفیر فیصل طراد نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست 60 سال سے نہتے فلسطینیوں پر بدترین مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی برادری فلسطینیوں کو صہیونیوں کے مظالم سے نجات دلانے اور ان کے آزادی کے حق کو تسلیم کرانے میں آج تک ناکام ہے۔ نہایت افسوس کی بات تو یہ ہے کہ عالمی برادری، یورپی یونین اور دوسرے مغربی ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل سات پر عمل در آمد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے اور اسرائیلی مظالم ختم کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ فیصل طراد نے کہا کہ محض تقریریں کرنے سے فسطینیوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالمی لاپرواہی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں منظور کی جانیوالی تمام قرار دادیں بھی بے اثر ہو گئی ہیں۔