ساحل سمندر پر بند بوتل سے دریافت ہونے والا وہ خط جس نے دنیا کو رُلا دیا، ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

ساحل سمندر پر بند بوتل سے دریافت ہونے والا وہ خط جس نے دنیا کو رُلا دیا، ایسی ...
ساحل سمندر پر بند بوتل سے دریافت ہونے والا وہ خط جس نے دنیا کو رُلا دیا، ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ساحل سمندر پرتفریح کے لیے آئی سکول کی طالبہ کو ایک بوتل ملی جس میں ایک ایسی چیز موجود تھی کہ جس نے بھی دیکھی انتہائی افسردہ ہو گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس بوتل میں کسی لڑکی کا اپنے انتقال کرجانے والے محبوب کے نام لکھا گیا خط تھا۔ دو صفحات پر مشتمل اس خط میں لڑکی نے بیان کیا ہے کہ کس طرح اس لڑکے سے مل کر اس کی زندگی خوشی سے بھر گئی تھی اور اب اس کو مرے ہوئے عرصہ گزر گیا لیکن آج بھی وہ اس کو یاد کرتی ہے اور آج بھی اسی شدت سے اس کو پیار کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق خط میں لڑکی نے اپنا نام کیٹی(Katie) لکھا ہے اور اپنے محبوب کا نام کریگ(Craig)۔ خط ہی میں اس نے لکھا کہ وہ یہ خط بوتل میں بند کرکے ایک کشتی کے ذریعے بحراٹلانٹک میں پھینک رہی ہے۔اتفاق سے بوتل سمندر میں تیرتی ہوئی سپین کے شہر بیلدائیو(Baldaio)کے ساحل پر آ گئی جہاں یہ 9سال طالبہ نوئیلیا(Noelia) کے ہاتھ لگ گئی۔

مزید جانئے: وہ ملک جہاں جیلوں میں ’ویرانی‘ چھا گئی، حکومت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور
خط میں لکھا ہے کہ ”میرے پیارے دوست کریگ! تمہیں دیکھے ہوئے بہت زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور میں ہر وقت تمہیں یاد کرتی رہتی ہوں۔ تمہاری موت نے مجھے زندگی کے متعلق بہت کچھ سکھایا ہے ۔میں دنیا میں بہت سی نئی جگہیں دیکھ رہی ہوں جو یقینا تم نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی ہوں گی۔ میں اس وقت ایک بحری جہاز پر سوار ہوں اور بحراٹلانٹک کے تقریباً درمیان موجود ہوں۔ یہ جہاز سپین جا رہا ہے۔ یقینا تم نے اپنی زندگی میں سپین کی سیر بھی نہیں کی ہو گی۔ اس سارے سفر میں میری ایک ہی خواہش ہے کہ کاش تم میرے ساتھ ہوتے اور ہم مل کر اس خوبصورت دنیا کی سیر کرتے۔لیکن مجھے امید ہے کہ جہاں تم ہو وہاں بھی خوبصورتی ہو گی کیونکہ تم زندگی میں لوگوں کی زندگیاں خوبصورت بناتے رہے ہو اور اب تم اس خوبصورتی کے مستحق ہو۔“رپورٹ کے مطابق طالبہ نوئیلیا کا کہنا ہے کہ وہ یہ بوتل اور خط بطور یادگار ہمیشہ اپنے پاس رکھے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -