دنیا کی بہترین نوکری، ہر مرتبہ سونے پر 15 ہزار روپے ملیں گے کیونکہ۔۔۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کوایسی نوکری مل گئی ہے جس کی دنیا کا کوئی بھی شخص خواہش کر سکتا ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ڈیسمنڈ ولکوکس(Desmond Wilcox) نامی ریٹائرڈ حجام کو آرام کرنے اور سونے کی نوکری مل گئی ہے اور اسے ہر بار سونے کے عوض 100پاﺅنڈ (تقریباً 14ہزار 800روپے)ادا کیے جاتے ہیں۔دراصل ایک بیڈ بنانے والی کمپنی نے ڈیسمنڈ کو اپنانیند کا سفیر(Sleep Ambassador) منتخب کر لیا گیا ہے اور اس کی نوکری یہ ہے کہ وہ مختلف بیڈز پر سو کر انہیں چیک کرتا ہے۔اسے یہ نوکری بیڈز، تکیوں، کمبلوں وغیرہ کی تشہیر کے لیے نہیں بلکہ کچھ سنجیدہ سائنسی تحقیق کے لیے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی نوکری ہے۔
وہ ملک جہاں جیلوں میں ’ویرانی‘ چھا گئی، حکومت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور
رپورٹ کے مطابق اس نوکری کے لیے 506دیگر امیدواروں نے بھی درخواستیں دی تھیں لیکن ڈیسمنڈ ان تمام کو شکست دے کر نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈیسمنڈ اپنے خاندان اور دوستوں میں کہیں بھی اور کسی بھی حالت میں فوراً سو جانے کے حوالے سے مشہور ہے اور یہی اس نوکری کی سب سے بڑی شرط تھی۔ ڈیسمنڈ کا کہنا ہے کہ ”میں نے اخبار میں اس نوکری کا اشتہار دیکھا اور درخواست دے دی۔ میں اپنے آپ کو نیند کا ماہر سمجھتا ہوں اور میں خوش گفتار بھی ہوں کیونکہ میں نے 50سال تک اپنی باربر شاپ پر کام کیا ہے۔ “
مزید جانئے: وہ خوش قسمت ترین انسان جو بوسٹن میرا تھن اور پیرس بم دھماکوں میں زندہ بچ نکلا ،برسلز حملوں کی جگہ پر بھی تھا ،زخمی ہوگیا
ڈیسمنڈ کو منتخب کرنے والی ٹیم کے رکن اور نیند کے ماہر نیل رابنسن کا کہنا تھا کہ ”اس نوکری کے لیے امیدوار منتخب کرنے کا عمل بہت مشکل تھا۔ ہمارے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنا ایک چیلنج تھا کیونکہ ہمیں سینکڑوں لوگوں میں سے صرف ایک کو منتخب کرنا تھا۔ ڈیسمنڈ تمام امیدواروں میں سونے کا ماہر تھا اور اسے کسی بھی حالت میں نیند آ جاتی ہے لہٰذا ہم سب ٹیم ممبر اسے نوکری دینے پر متفق ہو گئے۔“