ہائی کورٹ:تاریخی عمارتوں کی حدود میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف حکم امتناعی میں 29مارچ تک توسیع

ہائی کورٹ:تاریخی عمارتوں کی حدود میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف حکم امتناعی ...
ہائی کورٹ:تاریخی عمارتوں کی حدود میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف حکم امتناعی میں 29مارچ تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 11تاریخی عمارتوں کی حدود میں اورنج ٹرین منصوبے کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی میں 29مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم امتناعی خارج کرنے کی متفرق درخواست پر بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف سول سوسائٹی کی درخواستوں پر سماعت کی، سول سوسائٹی کی طرف سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ ماحولیات، محکمہ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی باقاعدہ اجازت کے بغیراورنج ٹرین منصوبے پر تعمیر شروع کی،منصوبے کے لئے شہریوں سے زبردستی اراضی ایکوائر کی جا رہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اورنج ٹرین منصوبہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی خارج کرنے کے حوالے سے ایک متفرق درخواست بنچ کے روبرو زیر التواۂے، دلائل کے لئے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو آئندہ سماعت پر حکم امتناعی کی درخواست پر بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تاریخی عمارتوں کی حدود میں منصوبے پر تعمیرات کے خلاف حکم امتناعی میں 29مارچ تک توسیع کر دی۔

مزید :

لاہور -