بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے مجرم کو ایک سال قید،90ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے مجرم کو ایک سال قید،90ہزار روپے جرمانہ کی ...
بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے مجرم کو ایک سال قید،90ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیرمین ڈرگ کورٹ جہانگیراحمد نے غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر پروٹین شاپ نسبت روڈ کے مالک کو ایک سال قید اور 90ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ایف آئی اے نے نسبت روڈ پر واقع پروٹین شاپ کے مالک ذیشان عزیز کے خلاف چالان پیش کیا، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے میڈیکل سٹور پر غیرمعیاری ادویات رکھی ہوئی تھی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کررہا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ذیشان عزیز کو ایک سال قید اور 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیاہے.

مزید :

لاہور -