سروس سیلزکا رپوریشن کا صارفین کو بہتر سہولیات دینے کے لیے آئی ٹی کمپنی سے معاہدہ
لاہور(پ ر)پاکستان کے صف اول کے شو ریٹیل برانڈ سروس سیلز کارپوریشن نے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے آئی ٹی سسٹم اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جعفربزنس سسٹم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔اس موقع پر سروس کارپوریشن کے سی ای اوجناب شاہدحسین نے کہاکہ صارفین کو بہتر سہولیات اور معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم اپنے سٹور آپریشنز میں مزید بہتری لا رہے ہیں ہمارا آئی ٹی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی اس بات کی ایک کڑی ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے صارفین کو اولین خدمات اور بہترین جوتوں کی مصنوعات فراہم کرسکیں۔