منی ایکسچینج ڈیلرز کیلئے برانچ لیس بینکاری کی سہولت کا فیصلہ خوش آئند ہے، فاریکس ایسوسی ایشن
اسلام آباد (آن لائن)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ’’ منی ایکسچینج ڈیلرز‘‘ کیلئے برانچ لیس بینکاری کی سہولت کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ترسیلات زر بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ برانچ لیس بینکنگ قابل تحسین اقدام ہے جس سے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برانچ لیس بینکنگ کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور کرنسی ڈیلرز کو برانچ لیس بینکاری کی اجازت سے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔