صوبائی حکومت گارمنٹس سیکٹر کیلئے ورکرز کی تربیت کیلئے تیار ہے: جواد خان

صوبائی حکومت گارمنٹس سیکٹر کیلئے ورکرز کی تربیت کیلئے تیار ہے: جواد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گارمنٹس سیکٹر کیلئے ورکز کی تربیت کرنے کو تیار ہے مگر صنعت کاروں کو بھی ان کی تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہم کرنا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پی ایس ڈی ایف کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جہاں پر پی ایس ڈی ایف کے تحت گارمنٹس کی صنعت میں کرائے گئے ایک سروے کے نتائج کو صنعت کاروں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ تقریب میں 80 کے قریب صنعتکاروں ، تربیت فراہم کرنیوالے اداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرزموجود تھے ۔ تقریب سے ڈائریکٹر ریسرچ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ڈاکٹر کامران سیف یوسف اور پی ایچ ایم اے کے سابق چیئرمین عثمان جواد نے بھی خطاب کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز جواد خان نے کہا کہ سروے گارمنٹس سیکٹر کیلئے مخصوص تربیتی سکیم بنانے میں مددگار ہوگا۔ سروے کے مطابق گارمنٹس سیکٹر پچھلی کچھ دہائیوں سے 18 فیصد گروتھ دکھا رہا ہے ۔

مزید :

کامرس -