غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے لیے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا: راولپنڈی چیمبر
راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا ہے کہ غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے لیے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا گوداموں ، کولڈ اسٹوریج، گڈز ٹرانسپورٹ اور ہول سیل مارکیٹوں کے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں ٹریفک کے دباؤ میں اضافے ، پارکنگ کی عدم موجودگی اور شہر گنجان ہونے کے سبب تاجروں کے کاروبار پر برا اثر پڑ رہا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر کا کاروباری مرکز راجہ بازار بے ہنگم انداز میں بڑھتا گیا اور ناکافی سہولیات کے باعث تاجروں کو اپنے کاروبار دوسرے شہر منتقل کرنا پڑے ۔
ٹریفک جام اور بڑی گاڑیوں کے مقررہ وقت تک شہر کے اندر داخلے کی اجازت نہ ملنے سے کاروبار ٹھب ہو رہے ہیں حکومت غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کے لیے جلد از جلد اقدامات کرے انہوں نے ان خیالات کا اظہار غلہ منڈیوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے دفاتر کے دورے کے موقع پر تاجروں کی مختلف تنظیموں کے سربراہوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، نائب صدر محمد عاقل عبید اور صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹ شیخ حفیظ شامل تھے صدر چیمبر میاں ہمایوں پرویز دورے کے دوران گنج منڈی، دالگراں بازار، چوہدری بازار، نسواری بازار، رتہ روڈ، گندم منڈی، ہملٹن روڈ اورنمک منڈی کے ہول سیل ڈیلروں سے ملاقات بھی کی اور شہر سے باہر منتقلی کے حوالے سے درپیش مسائل اور تجاویز نوٹ کی انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل کو ضلعی انتظامیہ خاص طور پر کمشنر کے سامنے لائیں گے صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ تا جر حکو مت کو ٹیکس ادا کر تا ہے تو اس کے بد لہ میں اسے سہو لت فرا ہم کر نا بھی حکو مت کا کا م ہے اور راولپنڈی چیمبر تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔راولپنڈی چیمبر کی زرعی اجناس کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین کامران سیعد نے اس موقع پر کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز اور ہول سیل تاجروں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے جس سے کاروبار بُری طرح متاثرہو رہے ہیں ، ٹریفک کے رش، تجاوزات اور لیبر کاسٹ جیسے مسائل سے کاروباری سر گرمیاں تباہ ہو رہی ہیں ، حکومت مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ ہو ل سیل مارکیٹ شہر سے باہر منتقل کر دی جائے تا کہ ہر ایک کے مسائل حل کر کے کاروباری سر گرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ، راولپنڈی کی ہو ل سیل مارکیٹ خطے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، ان مسائل سے ہزاروں تاجر متاثر ہو رہے ہیں غلہ منڈیوں کے باہر جانے سے شہر میں ٹریفک کے بہاوٗ میں بہتری آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا