’’نیسکیفے بیسمنٹ‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر
لاہور(فلم رپورٹر)نیسکیفے بیسمنٹ کی پانچویں قسط آن ائر ہوگئی ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی آواز میں گائی گئی مقبول قوالی’’گورکھ دھندا‘‘کو نئے انداز سے پیش کیا گیا ہے۔شاعر ناز خیالوی کے کلام’’تم ایک گورکھ دھنداہو‘‘کا شمار نصرت فتح علی خان کے مقبول ترین کلام میں ہوتا ہے جسے عصر حاضرکے مطابق ڈھالا گیا اور ٹریک میں قابل توجہ جدید رنگ شامل کیا گیا ہے۔ اس قوالی کوا ب اسفر حسین اورزریاب حیدر نے گایا ہے جن کے ساتھ دیگر میوزیشن میں بلاول لاہوتی،شیری،حسن ،ہارون،شارون اور ارسلان شامل ہیں۔شائقین کی کثیرتعداد ایک بارپھر اس قوالی کو بہت زیادہ پسندکررہی ہے۔