ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٗ آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا ٗکل دو میچ کھیلے جائینگے
بنگلور /نئی دہلی (این این آئی) آئی سی سی ویمنز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔شیڈول کے مطابق جمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا جائیگا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ بھی گروپ میں شامل ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائیگا۔
یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔