ڈی ایچ اے کاجشن بہاراں کے حوالے سے سپورٹس گالا،بچوں کی بھی شرکت
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہورسپورٹس برانچ نے جشن بہاراں کے حوالے سے 23 مارچ 2016 ء کوفیملی سپورٹس گالاکا اہتمام کیا ، جس میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سپورٹس برانچ نے جشن بہاراں کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جن میں فٹبال اکیڈمی کا فائنل اور رسہ کشی میچ، خواتین کا ہاکی میچ،،چاٹی ریس اور میوزیکل چیئر کا مقابلہ ہوا۔اسکے علاوہ سینئر سٹیزنز کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں سکیٹنگ اور جوڈو کراٹے اکیڈمی کے بچوں نے شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔ مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ڈائریکٹر سپورٹس بریگیڈیئر (ر) بابر امین نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرڈی ایچ اے انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار وں نے بھی بھرپور شرکت کی۔