یوسی پی میڈیا کلب کے زیراہتمام طلباء وطالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ سیمینار
لاہور (خبرنگار)ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیو نیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی زیر صدارت یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں یوسی پی میڈیا کلب کے زیراہتمام طلباء وطالبات کے لیے منعقدہ کیرئیر کونسلنگ سیمینار میں ممتاز اینکر پرسن و سینےئر صحافی پی جے میر‘سلمان عابد‘تنویر شہزاد‘حبیب اکرم‘عدیل ہاشمی اور عثمان بٹ نے طلباء طالبات کو اپنی زندگی کے سفر اور تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے طالبعلموں کے لیے کامیابیوں کا ایک وسیع میدان موجود ہے انہیں خود کو محدود نہیں کرنا چاہیے۔‘انکے لیے اخبارات‘ نیوزچ ینلز‘ ایجنسیز‘ مارکیٹنگ‘ ایڈور ٹائزنگ‘ سوشل میڈیا اور بیشمار ادارے موجود ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر نام پیدا کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ مہارت حاصل کرنے اور محنت کی ضرورت ہے۔مقررین کا کہنا تھا میڈیا آج کل ڈیپارٹمنٹل سٹور کی مانند ہے جسے زیادہ کام آتے ہیں وہ اپنی جگہ آسانی سے بنا لیتا ہے۔ اس لیے طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کی مہارت حاصل کرنے کی سعی کریں تاکہ ان کے لیے بہترامکانات میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا طلباء میں اس شعبے کی مشکلات برداشت کرنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنا کورس ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی فارغ اوقات میں عملی میدان میں قدم رکھ دیں ۔
سیمینار کے آخر میں ڈین سکول آف میڈیاپروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانان گرامی‘مقررین اور دیگر یونیورسٹیوں سے آنے والے طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔