فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں امدادی سامان تقسیم

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں امدادی سامان تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہورکی جانب سے تھرپارکر سندھ کے متاثرہ خاندانوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مزید امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا۔ لاہور سے بھجوائے گئے سامان میں 500 خاندانوں کے لیے ماہانہ راشن پیک، جوتے، کپڑے، ایک ہزار بچوں کے لیے گفٹ پیک، علاج معالجہ کے لیے ادویات اور نقد رقوم شامل تھیں۔ امدادی سامان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اقبال ٹاؤن کے مسؤل حافظ شعیب کی قیادت میں 15 رکنی وفد کے ہمراہ تھر پارکر جانے والے وفد نے تقسیم کیا۔ وفدکی جانب سے تھرپارکر کے دور دراز گوٹھوں میں لگائے گئے مزید پانچ واٹر پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا گیا جو اقبال ٹاؤن کے عوام کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں۔تھرپارکر پہنچنے والی پندرہ رکنی ٹیم میں تین اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکار شامل ہیں۔وفدکی قیادت کرنے والے حافظ شعیب کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گزشتہ 13 برسوں سے تھرپاکر کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ وہاں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی اور غذائی اجناس کی کمیابی ہے جس کے باعث وہاں ہر سال سینکڑوں بچے موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں۔