پرویز مشرفنے کرپشن مافیا کو دفن کر دیا تھا،چودھری الطاف شاہد

پرویز مشرفنے کرپشن مافیا کو دفن کر دیا تھا،چودھری الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے سات نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں کرپشن مافیا کوکرش اوردفن کردیاتھا ۔موروثی سیاست اورکرپشن کلچر سے نجات کی چابی پرویز مشرف کے پاس ہے۔موروثی سیاست سے بڑھ کوقوم کے ساتھ منافقت نہیں ہوسکتی۔جمہوریت آزادی کانام ہے مگر حکمران عوام کواپناغلام بنائے ہوئے ہیں ہماری جماعت کے اندرتنظیمی فیصلے جمہوری انداز سے کئے جاتے ہیں۔ پچھلی چاردہائیوں سے پاکستان پر راج کرنیوالے دوسیاسی خاندانوں کامتبادل پرویز مشرف سے بہترکوئی نہیں ہوسکتاوہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے حامیوں کے متفقہ لیڈر ہیں۔انہوں نے کہاچاروں صوبوں کے بدعنوان عناصراحتساب کے ڈرسے پرویز مشرف کیخلاف متحد ہوگئے ہیں وہ اے پی ایم ایل شعبہ خواتین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ دبنگ پرویز مشرف کی طرح کوئی قومی لٹیروں کابلاامتیازاوربے رحم احتساب نہیں کرسکتا کیونکہ یہ کام اس کے ہاتھوں سے ہو گاجس کااپنا دامن داغدار نہ ہوپرویز مشرف کے دورحکومت میں کرپشن نہ ہونے کے برابر تھی ،دنیا کے متعدد مستندسروے کرنیوالے آزاد وخود مختار ادار ے یہ حقیقت رپورٹ کرتے رہے ہیں ۔