23مارچ کا دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،چودھری شہزاد
مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) یوم پاکستان تحریک آزادی کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے چوہدری شہزاد نذیر جٹ یونین کونسل 264سلطانکے چیئرمین چوہدری شہزاد نذیر جٹ ایڈووکیٹ نے اپنے ڈیرے پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حشیت رکھتا ہے کیوں کہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کیلئے اس دن لاہور میں تاریخی قراردارپاس کی گئی تھی قائد اعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں کے مطابق ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا اہم ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دن رات کوشیش میں مصروف ہیں کئی مقامات پر بے روزگار ہنر مند نوجوانوں کو ہنر سیکھانے کیلئے کالج کھول رہے ہیں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہی دن رات عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشیش کر رہی ہے مسلم لیگ (ن)کی حکومت کاشتکاروں کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے اور پٹرول کی قیمت بھی کم ہو چکی ہے چوہدری شہزاد نذیر جٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ باشعور عوام ہمیشہ خدمت کرنے والوں کو ہی کامیاب کرواتے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں قائد اعظم کا اصل پاکستان بینے جا رہا ہے ملک پاکستان کو ترقی کی جانب لیجانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔