شاہدرہ ٹاؤن، 6سالہ عدنان گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پر اسرار طور پر جاں بحق
لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 6سالہ بچہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 6سالہ عدنان گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ،گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔
پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔