لوڈشیڈنگ تین سال بعد بھی ختم نہیں ہوئی،وزیر اعلیٰ خود ہی نام تبدیل کرلیں،عبدالرشیدقریشی

لوڈشیڈنگ تین سال بعد بھی ختم نہیں ہوئی،وزیر اعلیٰ خود ہی نام تبدیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) عبد الرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ معافی مانگ کر مستعفیٰ ہو جائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ چھ ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکے تو ان کا نام بدل دینا۔ عبدالرشید قریشی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ تو تین سال گزرنے کے باوجود ختم نہیں ہوئی اس لئے اپنا نام وہ خود ہی تبدیل کرلیں۔ جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے وزیر رانا مشہود اوررانا ثناء اللہ کی کرپشن اورظلم و تشدد کی داستانوں کے متعلق ان کی رائے کیا ہے۔

منہاج القرآن کے چودہ افراد کے قتل کا ذمہ دار کون ہے۔ رشید قریشی نے کہا کہ میاں شہباز شریف جب کرپشن اورظلم و تشدد میں مکمل طور پر ملوث ہیں اس لئے وہ اپنے بیانات کی روشنی میں خود ہی مستعفیٰ ہو جائیں۔