سپریم کورٹ بلاول کے بیان کا ازخود نوٹس لے،ضیاء الحق نقشبندی

سپریم کورٹ بلاول کے بیان کا ازخود نوٹس لے،ضیاء الحق نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہولی کی تقریب میںیہ کہنا کہ’’ اگر بھارت میں اقلیت سے تعلق رکھنے والا شخص صدر بن سکتا ہے تو پاکستان کا کیوں نہیں ‘‘ہم بلاول زراداری کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس بیان کا ازخود نوٹس لے۔کیونکہ ایسا کہنا آئین پاکستان کی توہین ہے آئین پاکستان میں واضع طور لکھا ہے کہ ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صدر ،وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ اور گورنر غیر مسلم نہیں بن سکتا‘‘ ۔لہٰذا ہم بلاول بھٹوزرداری سے یہ ہی کہیں گے کہ وہ سیاستدان میں آنے سے پہلے آئین پاکستان کا اچھی طرح مطالعہ کر لیں تاکہ اسے علم ہوکہ آئین پاکستان انہیں کن باتوں کے نہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو غیر مسلمانوں کے حقوق دینے کی بات ضرور کرتا ہے لیکن ان جیسا بننے کا ہرگز نہیں کہتا ۔ہولی کی سرکاری سطح پر سندھ میں تقریبات کا کرنااہتمام کرنا آئین پاکستان اورروح اسلام کے خلاف ہے ۔پاکستان میں اقلیتی برداری اپنے تہوار اپنی رسومات کے مطابق ضرورکریں اوران کو ایسا کرنے پورا حق آئین پاکستان دیتا ہے لیکن اسلامی تعلیمات سے دور سیاستدان اسلام اور آئین پاکستان کے ساتھ مذاق کرنا بند کریں ۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو یوم اقبال کی چھٹی کسی طور پر ختم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اسلام اور پاکستان کے ساتھ حکمران مذاق کرنا بند کریں۔