سعودیہ اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی کریگا،بریگیڈیئر احمد عسیری

سعودیہ اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی کریگا،بریگیڈیئر احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر احمد عسیری نے کہا کہ سعودی عرب آئندہ چند روز میں دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد چار مرکزی محوروں پر کام کررہا ہے۔ ان میں فکری، مالی اور عسکری محوروں کے ساتھ چوتھا محور ذرائع ابلاغ کا ہے۔ اس دوران انہوں نے شمالی گرج مشقوں اور اتحاد میں شامل افواج کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید کی اور واضح کیا کہ شمال کی گرج خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لئے بنیادی مشقیں تھیں اور یہ اتحادی افواج کے لئے نہیں تھیں۔ سعودی عرب کے زیر قیادت اسلامی فوجی اتحاد میں 34 اسلامی ممالک شامل ہیں جن میں 17 عرب ممالک ہیں۔

مزید :

علاقائی -