پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے :ایئر چیف

پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے :ایئر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنج سے آگاہ ہیں۔ پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد بڈھ بیر کے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ بڈھ بیر بیس پر بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا یہ پہلا حملہ تھا۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے صرف 45 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جو پاک فضائیہ کے جوانوں کی ہمت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہدا کے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انکو تعلیم‘ صحت اور دیگر سہولیات مفت فراہم کریں گے۔ لواحقین کے لئے علیحدہ فنڈ قائم کر دیا ہے تاکہ انکو سہولیات کی فراہمی میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے آگاہ ہیں۔ پاک فضائیہ کے جوان اس ملک کے دفاع کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ ائیر چیف نے شہدا اور غازیوں کے لواحقین میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -