افغانستان میں مفاہمتی عمل کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں :نواز شریف

افغانستان میں مفاہمتی عمل کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا حامی ہے اور ہم مفاہمتی عمل کی بحالی کے لیے تسلسل کے ساتھ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ،پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی و دیگر شعبوں میں گہرے تعلقات کا خواہاں ہے ،نیوکلیئرکانفرنس میں شرکت کے موقع پرامریکی صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤ س میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ ، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان امریکااسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت 6ورکنگ گروپس قائم ہیں ورکنگ گروپس کامیابیوں کی نشاندہی،ہداف مقررکر نے میں معاون ثابت ہوئے،پاک امریکااسٹریٹجک ڈائیلاگ سے تعاون کی نئی جہتیں اورکامیابیاں سامنے آئی ہیں،دورہ امریکاکے دوران طے پانیوالے معاہدوں سے روابط مضبوط ہوئے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ روا ں سا ل نیوکلیئر کانفرنس کے موقع پر صدر اوباما سے ملاقات کا منتظر ہوں ،امریکی صدرسے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال،دیگر معاملات پر بات ہوگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ، اور اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے ضروری ہے افغانستان میں امن اور استحکام کا حامی ہے ، اور تسلسل کے ساتھ مفاہمتی عمل کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مصالحتی عمل کی بحالی کے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ، چار ملکی مذاکراتی فورم سے افغانستان میں امن کی بحالی میں مثبت پیشرفت ہو گی ،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کیلئے بھی سود مند ہے ،ملا قات کے مو قع پر وزیر اعظم کے معا ون خصو صی طا رق فا طمی بھی مو جو د تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -