مائیکرو سافٹ کا بنگلور میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نیا کیمپس تعمیر کرنے کا منصوبہ

مائیکرو سافٹ کا بنگلور میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نیا کیمپس تعمیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنگلور(اے پی پی) امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ بھارتی شہر بنگلور میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نیا کیمپس تعمیر کے گی۔ جس کے نتیجہ میں روزگار کے 5 ہزار سے 7ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ بھارتی اخبار کے دعوے کے مطابق اس حوالے سے مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا اور ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدر امایہ کے درمیان ستمبر 2014ء کے اواخر میں معاملات طے پائے تاہم اسے انتہائی خفیہ رکھا گیا۔ واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے بھارتی شہر میں حیدر آباد میں پہلے ہی 54 ایکڑ رقبے پر اپنا ایک کیمپس قائم کر رکھا ہے۔
جو ریسرچ ‘ ڈیویلپمنٹ ‘ آئی ٹی اور گلوبل سروسز کے شعبوں پر مشتمل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -