عراقی فوجیوں کو تربیت دینے کا مشن پہلے نا ماہ میں انتہائی کامیاب رہا‘ نیوزی لینڈ
ویلنگٹن (آن لائن) نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع گیری براؤنلی نے کہا ہے کہ عراقی فوجیوں کو داعش باغیوں کے خلاف جنگ کی تربیت فراہم کرنے کا ویلنگٹن اور آسٹریلیا کا مشترکہ مشن پہلے نو ماہ میں انتہائی کامیاب رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ کی جانب سے عراقی فوجیوں کی تربیت کے پہلے نو ماہ کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ مشن انتہائی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیت کے دوران چار ہزار فوجیوں کو تربیت دی گئی ہے اور اس تربیت کے بعد فوجیوں کی صلاحیت پر انتہائی مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں۔