مجھے یقین ہے کہ کشمیری منزل آزادی حاصل کر کے رہیں گے، علی گیلانی

Mar 25, 2016


نئی دہلی (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیری منزل آزادی حاصل کر کے رہیں گے اس لیے بھارت کے سامنے سرنڈر کرنے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمشن میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت سابقہ یو پی اے حکومت سے مختلف نہیں ہے جس نے کشمیر کے تعلق سے ظالمانہ طریقہ اختیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے آپ کو ایک جمہوری ملک کی حیثیت سے پیش کرتا ہے لیکن اقلیتی طبقات بشمول مسلمانوں،سکھوں اور دلتوں کے ساتھ اس کا رویہ جدا گانہ تصویر پیش کرتا ہے۔
1940ء میں لاہور میں برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ملک پاکستان کے مطالبہ کی قرار داد منظور کی گئی تھی اسی دن کی مناسبت سے یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں بھارتی وزیر پرکاش جاوڈ یکر نے بھی شرکت کی اس پروگرام میں جاوڈ یکر 20منٹ رہے ۔ گزشتہ سال اسی پروگرام میں ان کے وزارتی رفیق وی کے سنگھ کی موجودگی پر کافی تنقیدیں کی گئیں تھیں۔ جاوڈیکر نے اس موقع پر پاکستانی عوام کیلئے نیک نمناؤں کا اظہار کیا ۔ حریت کا نفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ بی جے پی زیر قیادت موجودہ حکومت کشمیر کے تعلق سے واجپائی کی پالیسی پر عمل کرے گی لیکن مودی حکومت نے سخت موقف اختیار کیا۔ میرواعظ نے کہا کہ تین فریقوں ، حریت ، کشمیریوں اور پاکستان کے بغیر کوئی بھی بات چیت سرحدی ریاست کودرپیش مسئلہ کی یکسوئی میں کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی کمیشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع کررہے تھے کہ بی جے پی واجپائی کی پالیسی پرواپس جائے گی لیکن اب تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے مسئلہ کشمیر کوئی معاشی یانظم وقانون کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جب تک سیاسی موقف اختیار نہیں کیا جاتا اس بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکتی ۔۔حریت چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز جد وجہد کے تئیں گذشتہ 68 برسوں سے جو غیر مشروط سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جارے رکھے ہوئے ہے اور جس طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے

مزیدخبریں