کمشنر لارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور ذوالقرنین ترمذی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور ذوالقرنین ترمذی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے برعکس کمشنر لارج ٹیکس پئیر یونٹ نے درخواست گزار کا موقف سنے بغیر اس کی عرضداشت کایکطرفہ بنیادوں پر فیصلہ سنایا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر کمشنر لارج ٹیکس پئیر یونٹ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ،عدالت نے کمشنر لارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور ذوالقرنین ترمذی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر30مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔