40فیصد پرائیوٹ اور 60فیصد سرکاری حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم قبول نہیں: ہوپ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے حج کوٹہ 2016ء کی40فیصدپرائیویٹ اور60فیصد سرکاری کی غیر منصفانہ تقسیم کو مسترد کر دیا ،حج پالیسی 2016ء قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سفارشات کے مطابق بنانے کا مطالبہ جنرل کونسل کے ارکان نے 12سال سے کام کرنے والی کمپنیوں کا 3سال سے 20فیصد جاری کٹوتی کے بعد حج2016ء میں مزید حج کوٹہ کم کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر مذہبی امور ،علامہ حامد سعید کاظمی بننے کی کوشش کر رہے ہیں سعودی موسسہ جنوب ایشیاء حج2016ء کے لیے 50فیصد سرکاری اور 50فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ کی تقسیم کی منظوری دے چکا ہے، قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے مذہبی امور متفقہ طور پرحج2016کے لیے 50فیصد سرکاری اور50فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ رکھنے کی رکھنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ 12سال سے کام کرنے والی تمام کمپنیاں جن کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے کو نہ چھیڑنے کی ہدایت دے چکا ہے وفاقی سیکرٹری مذہبی امورحج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کی مخالفت کر چکے ہیں اس کے باوجود وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے ڈی جی حج مکہ کو حج2016ء کے لیے 40اور60فیصد کے غیر منصفانہ اقدام پر عمل درآمد کے لیے دباوُ سمجھ سے بالا تر ہے ،جنرل کونسل کے ارکان نے وفاقی وزیر کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو پس پشت ڈالنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔جنرل کونسل نے متفقہ طور پر حج کوٹہ 2016ء آدھا سرکاری اور آدھا پرائیویٹ نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی ہے چےئرمین ہوپ پنجاب حافظ شفیق کاشف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس سے سابق چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد ،شاہد رفیق،چودھری محمد اکبر ،طالب چودھری،میاں جبار انجم،امتیاز بھٹی،مسرت رشید جمشید،خرم ثقلین،ابرار الحق اور دیگر کا خطاب۔جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مرکزی چےئرمین ہوپ ندیم شریف کو تمام ریجنل چےئرمین کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے اختیار دے دیا ہے اور احتجاجی تحریک کو موثر بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ہوپ کے اجلاس میں 12سال سے کام کرنے والے ٹورز آپریٹر کا مزید کوٹہ کم کرنے سے کمپنیوں کو حج2016ء میں ہونے والے نقصانات سے وزارت کو آگاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔